گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں روزگار نہ ملنے کیخلاف مقامی افراد کا شدید احتجاج

حب (آن لائن) گڈانی شپ بریکنگ یارڈ گڈانی میں مقامی افراد کو روزگار نہ ملنے کے خلاف مقامی افراد کا احتجاج مظاہرین نے ٹاون کمیٹی گڈانی کے مقام پر شاہراہ کو بلاک کردیا گیا ہے نوجوانوں کا کہنا تھا کہ گڈانی میں واقع ایشیاءکی سب سے بڑی انڈسٹری میں لوکل لوگوں کو مزدوری تک میسر نہیں جو یہاں کے لوگوں کے ساتھ ظلم و ذیادتی کے مترادف عمل ہے یاد رہے کہ گڈانی کے چاروں اطراف انڈسٹریز قائم ہیں لیکن مقامی لوگوں کو مزدوری تک نہیں دی جاتی جس کے باعث گڈانی میں بےروزگاری میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہمیں شپ بریکنگ یارڈ گڈانی میں روزگار فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں