پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی

اسلام آباد (انتخاب نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔ وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی۔ نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر کمی، ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 42 پیسے ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 74 پیسے فی لیٹر ، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی۔ وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 288 روپے 49 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 42 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 281 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ اس کے علاوہ مٹی کا تیل 8 روپے 74 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل 5 روپے 63 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں