بلوچستان کے مختلف علاقوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 3 ملزمان گرفتار

کوئٹہ (آن لائن) اینٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں منشیات سمگل کرنے کی کوششیں ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں چرس اور سینکڑوں لیٹر شراب برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق اے این ایف کے عملے نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں منشیات کی سمگلنگ کے خلاف مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں اوتھل کے قریب 3 ملزمان سے 40 کلو چرس جبکہ دوسری کارروائی میں پنجگور سے 20 کلو چرس اور 580 لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا اور گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں