بلیدہ میں چوروں کی فائرنگ سے دکاندار جاں بحق

تربت(مانیٹرنگ ڈیسک)چوروں کی فائرنگ سے دکاندار جاں بحق ہو گیا، پولیس کے مطابق گزشتہ شب بلیدہ میں چوروں نے ایک دکان میں داخل ہو کر چوری کی کوشش کی جس پر دکاندار نے مزاحمت کی، چوروں نے مزاحمت کرنے پر دکاندار کو گولی مار کر جاں بحق کر دیا، دکاندار کی شناخت باز محمد ولد بارکھا ساکن بارکھان کے نام سے کی گئی جس کے سینے میں ایک گولی لگی۔پولیس کے مطابق مقتول کی نعش سول ہسپتال منتقل کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں