خضدار اور پنجگور میں ٹریفک حادثات ،2 افراد جاں بحق

خضدار (این این آئی)خضدار میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق خضدار کے علاقے کرخ میں ایم ایٹ روڈ نوکجو کے قریب کلی شاہوانی کے رہائشی دلمراد شاہوانی کو ایک کوچ نے ٹکر مار دی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے اور بعد ازاں ہسپتال میں زخموں کی تب نہ لاتے چل بسے۔لیویز نے لاش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا ۔دوسری جانب خضدا ر سے تعلق رکھنے والا نوجوان پنجگور میں روڈ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہوگیا۔ گزشتہ روز محمد طارق کا پنجگور میں حادثہ ہوا تھا جنہیں مذید علاج کے لئے کراچی لیجایا گیا تھا۔ تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ وہ خضدار کھٹان کے رہائشی تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں