بلوچستان کے لوگ محب وطن جو ترقی چاہتے اور حکومت کے وژن کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں، سرفراز بگٹی
کوئٹہ(این این آئی)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہاہے کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لئے ایک مربوط و منظم منصفانہ نظام کے تحت کام کر رہی ہے ، حکومت نے وژن کے تحت تمام شعبوں کو ترقی دینے کا جو پلان بنایا ہے اس پر بتدریج کام ہورہاہے اور اس میں کامیابی بھی مل رہی۔ہماری حکومت نے تمام شعبوں میں اصلاحات لانے کا عزم کررکھی ہے ، ایجوکیشن اور ہیلتھ کی ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہے، میرٹ و کار کردگی کی بنیاد پر ملازمتیں دیئے جائیں گے ، جب کہ احتساب کا بھی موثر نظام قائم کر رکھے ہیں تاکہ عوام کا پیسہ صحیح معنوں میں عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدار میں خضدار میں منعقدہ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ خضدار میں منعقدہ "مزن ء تہا جرگہ” کے نام سے منسوب اجتماع میں عوامی نمائندگان سول عسکریہ عہدیداران قبائلی عمائدین سیاسی و سماجی شخصیات ٹریڈ یونین کے نمائندے اقلیتی برادرز سمیت دیگر مختلف طبقات نے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جرگہ میں کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل راحت حسین صوبائی وزیر محکمہ آبپاشی میر محمد صادق عمرانی اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمان مینگل نیشنل پارٹی کے رہنمائ سابق سینیٹر عبدالکبیر محمد شہی صوبائی مشیر اغا عمر احمد زئی آئی جی بلوچستان پولیس معظم جاہ انصاری و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو شہری علاقائی مسائل پر بولنے اور سوال کرنے کا موقع دیا گیا تھا۔ جہاں انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان اور دیگر عہدیداروں کے سامنے بنیادی مسائل بیان کیئے اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے تحمل کے ساتھ ان کے جوابات دیئے اور بیشتر مسائل بروقت اور دیگر مسائل وقت کے ساتھ حل کرنے کی یقین دھانی کرادی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کا کہنا تھا بلوچستان کے لوگ محب وطن ہیں و ترقی چاہتے اور حکومت کے وڑن کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں چند تخریب کار عوام کی رائے کو نہ تبدیل کرسکتے ہیں اور نہ ہی ترقی کے سفر کو روک سکتے ہیں۔ ہم نے نوجوانوں کو بیرونی ملک تعلیم دینے کی پالیسی مرتب کی ہے جس پر اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں اور اس کا فائدہ ہمارے مستقبل کو ملیگا اور ہم اعلیٰ تعلیم سے لیس نسل تیار کرنے میں کامیاب ہوسکیں گے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ خضدار اور جھالاوان سیاسی اور قبائلی آماجگاہ ہے یہاں کی قیادت نے صوبے کی خدمت کی ہے پائدار جمہوری عمل میں اپنا حصہ شامل کیا ہے جس کا تسلسل آئندہ بھی اسی طرح جاری رہیگا۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان حکومت میرٹ اور معیار پر کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کریگی ہر چیز صاف و شفاف طریقے سے آگے بڑھتے رہیگا


