اورماڑہ بوزی ٹاپ پر آئل ٹینکر کو حادثہ، ٹریفک کی روانی معطل

اورماڑہ (یو این اے )مکران کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے مقام پر آئل ٹینکر حادثے کا شکار ہو گیا۔ حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے اس وقت پیش آیا جب متاثرہ ٹینکر چڑھائی پر چڑھ رہا تھا۔ آئل ٹینکر بریک فیل ہونے کی وجہ سے بیک ہو کر روڈ پر حادثے کا شکار ہو گیا۔ تاہم حادثے کے سبب کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں جبکہ حادثے کے باعث مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک کی روانی مکمل طور پر معطل ہوئی ہے۔ کوسٹل ہائی وے پر دونوں اطراف سندھ مکران سفر کرنے والی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے سندھ مکران سفر کرنے والے مسافروں کو شدید مشکلات اور مصائب کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں