قلات میں نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے سکول ٹیچر کو دس سالہ بیٹے سمیت قتل کر دیا
قلات(آن لائن) قلات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاںبحق، پولیس زرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے خیل کے رہائشی دس سالہ بچہ محمد اکرام ولد ماسٹر غلام سرور قوم زہری موقع جانبحق جبکہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چوبدار کے ٹیچر ماسٹر غلام سرور زہری زخمی شدید ہو گیا، جانبحق بچے کی نعش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہسپتال میں طبی امداد کے بعد شدید زخمی غلام سرور زہری کو علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، جانبحق ہونے والے ماسٹر غلام سرور زہری ادبی تنظیم براہوئی اکیڈمی پاکستان کے ایگزیکٹو ممبر محسن براہوئی، امان اللہ زہری، ماسٹر علی اکبر زہری کے چچا زاد بھائی اور ماسٹر عبدالستار زہری کے کزن تھے فوری طور پر قتل کی وجہ معلوم نہ سکی مزید تحقیقات پولیس کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


