بگٹی قبائل نے سرفراز بگٹی کو نیا چیف آف بگٹیز منتخب کرلیا

کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی کو بگٹی قبائل نے قبائل کا نیا چیف نامزد کر دیا۔ سرفراز بگٹی کو بگٹی قبائل کے قبائلی سیٹ اپ میں چیف آف بگٹیز کی ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت انہیں بگٹی قبائل کا آٹھواں چیف آف بگٹی منتخب کیا گیا ہے۔ قبائلی عمائدین نے ا±ن کی کامیابی اور سلامتی کے لیے دعا کی ہے۔ ڈیرہ بگٹی کے علاقے بیکڑ میں کل دستار بندی کی تقریب ہوگی جس میں سرفراز بگٹی کو باقاعدہ طور پر چیف آف بگٹیز کی دستار پہنائی جائےگی۔ تقریب میں بگٹی قبائل کے تمام چیف وڈیرے اور قبائلی معتبرین شرکت کریں گے جن میں بگٹی قبائل کے شمبانی، کلپر، موندرانی، پیروزانی، نوتھانی اور ڈومب قبیلے کے چیف شامل ہوں گے۔ تقریب میں نواب بگٹی خاندان کے افراد بھی خصوصی طور پر شرکت کریں گے اور قبائلی روایت کے مطابق دستار بندی انجام دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں