صوبے میں بیڈ گورننس انتہا کو پہنچ چکی، حکومت عوام اور ملازمین کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئی، بلوچستان بار کونسل
کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان بار کونسل کے چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں بلوچستان گرینڈ الائنس کے تمام جائز مطالبات کے حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج بلوچستان کے ملازمین آج سراپا احتجاج ہیں حکومت ملازمین کے مسائل کو سننے کیلئے تیار نہیں موجودہ حکومت عوامی مسائل ملازمین کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے کرپشن اقرباءپروری لاقانونیت عروج پر ہے بلوچستان میں بیڈ گورننس انتہا کو ہے بیان میں کہا کہ مہنگائی بے روزگاری کی وجہ سے عام عوام و ملازمین پریشان ہیں، پاکستان و بلوچستان میں کرپشن عام ہوچکی ہے حالیہ آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق ملک میں کرپشن بدعنوانی میں اضافہ ہوا ہے اس دور حکومت میں 7000 ارب روپے کی کے کرپشن ہوئی ہے مہنگائی بے روزگاری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے سرکاری دفاتر میں عام عوام کے مسائل حل نہیں ہوتے۔ بلوچستان گرینڈ الائنس کے جائز مسائل کے حل کیلئے صوبائی وزراءنے مذاکرات کئے مسائل کے فوری حل کا اعلان کیا لیکن مسائل حل کرنے کی بجائے آج ملازمین سراپا احتجاج ہیں، کامیاب ریلی تین روزہ دھرنا کے بعد آج ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال ہے بیان میں مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر ملازمین کے تمام جائز مطالبات کو تسلیم کرے بلوچستان بار کونسل گرینڈ الائنس کے جدوجہد میں ان کے ساتھ ہے اور ان کی احتجاج کی حمایت کا اعلان کرتا ہے۔


