برطانیہ اور فرانس کی شام میں کالعدم تنظیم کے ٹھکانوں پر بمباری، زیر زمین اسلحہ کا گودام تباہ، برطانوی وزارت دفاع

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ اور فرانس کی فضائیہ نے مشترکہ طور پر شام کے صحرائی علاقوں میں آئی ایس آئی ایس کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی۔ یہ حملے شمالی شام میں آئی ایس آئی ایس کی بڑھتی سرگرمیوں کے بعد کیے گئے۔ برطانوی وزارت دفاع نے تصدیق کی کہ کئی دہشت گرد کمانڈر ہلاک ہو گئے اور اسلحے کے گودام تباہ ہو گئے۔ فرانسیسی صدر نے کہا یورپ کو دہشت گردی سے بچانے کے لیے یہ کارروائی ضروری تھی۔ شامی حکومت نے اس حملے پر خاموشی اختیار کی ہے۔ برطانیہ اور فرانس نے شام میں آئی ایس آئی ایس کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس میں ایک مشتبہ زیر زمین اسلحہ گودام کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ برطانوی حکام کے مطابق یہ بمباری انٹیلی جنس رپورٹ کی نشاندہی پر کی گئی اور ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ برطانوی حکام کا مزید کہنا ہے کہ اس کارروائی میں شامل تمام طیارے بحفاظت واپس لوٹ آئے ہیں، اسلحہ گودام ماضی میں آئی ایس آئی ایس کے زیر استعمال رہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں