ہم ایک سیاسی و جمہوری طلبا تنظیم ہے بلوچستان کے طلبا کے تعلیمی حقوق کیلئے جدوجہد کررہے ہیں، بی ایس او پجار
کوئٹہ(پ ر)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجارنے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) ایک پرامن سیاسی و جمہوری طلبا تنظیم ہے جو بلوچستان کے طلبا کے تعلیمی حقوق کے حصول کی جدوجہد جمہوری و سیاسی انداز میں جاری رکھی ہوئی ہے۔جس کی سیاسی و فکری وابستگی نیشنل پارٹی کے ساتھ ہے۔ طلبا تنظیم کے قیام کا بنیادی مقصد طلبہ میں شعوری و سیاسی آگاہی، جمہوری اقدار اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے انتہاہ پسندی و نفرت کی سیاست کے بجائے دلیل و منطق اور سیاسی مکالمے اور جمہوری سیاسی کلچر کو فروغ دی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ بی ایس او پجار اس ترقی پسند قوم پرستی پر یقین رکھتی ہے جو برابری، باہمی احترام، مشترکہ جدوجہد اور جمہوری اصولوں پر استوار ہو۔ ہماری سیاست کا مرکز بلوچ عوام کے بنیادی انسان حقوق، قومی و سیاسی حقوق، تعلیم و روزگار کے حق کا دفاع اور پرامن جمہوری سماج کی تشکیل ہے۔مرکزی ترجمان نے گزشتہ دنوں بی ایس او پجار کے خلاف نفرت انگیز اور گمراہ کن پروپیکینڈے کا سلسلہ حکومتی سرپرستی میں چلنے والے سوشل میڈیا میں شروع کیا گیا ہے جو قابل مزمت و افسوسناک ہے۔بیان میں کہا گیا کہ بی ایس او پجار پر لگائے جانے والے تمام الزامات بے بنیاد، من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ تنظیم کا کردار، تاریخ اور جدوجہد عوام کے سامنے ہے، جسے کسی بھی منفی پروپیگنڈے کے ذریعے مسخ نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ بی ایس او پجار اس حقیقت پر یقین رکھتی ہے کہ اختلافِ رائے جمہوریت کا حسن ہے، مگر نفرت، کردار کشی اور جھوٹ جمہوریت کا قتل ہے۔ اگر نفرت پر مبنی سیاست کو بروقت نہ روکا گیا تو اس کے نتائج پورے معاشرے کو منفی پڑیں گے۔ آخر میں مرکزی ترجمان نے واضح کیا کہ بی ایس او پجار اپنی پرامن، جمہوری و سیاسی جدوجہد سے کسی صورت دست بردار نہیں ہوگا تنظیم آئندہ بھی طلبہ کے حقوق، سماجی انصاف، قومی ہم آہنگی اور جمہوری اقدار کے لیے اپنی جدوجہد پوری قوت کے ساتھ جاری رکھے گی۔


