واشک، بسیمہ میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے بزرگ جاں بحق، پنجگور میں دوران ڈکیتی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

واشک، پنجگور (یو این اے )واشک کے علاقے بسیمہ میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے ایک بزرگ شخص جاں بحق ہوگیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق حادثہ بازار بسیمہ میں پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کا تعلق تحصیل بسیمہ کے کلی حسین آباد سے بتایا جارہا ہے۔ لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ علاوہ ازیں پنجگور کے علاقے سراوان خدابادان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق بالاچ ولد افضل کامران عرفان پسران امیت بخش سکنہ سراوان خدابادان موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح افراد نے اسے رکنے کا اشارہ کیا۔ نہ رکنے پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بالاچ زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد ملزمان کچھ لئے بغیر موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی وجہ ڈکیتی بتائی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں