انتظامی افسران کو اختیارات محدود سطح پر دیے گئے، گرفتاری یا عدالتی کارروائی شامل نہیں، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ بلوچستان
کوئٹہ (یو این اے) ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور دیگر انتظامی افسران کو جسٹس آف پیس کے اختیارات دینے کا فیصلہ حکومت کی جانب سے کیا گیا ہے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حمزہ شفقات نے واضح کیا کہ یہ اختیارات صرف عوامی شکایات کو پولیس تک پہنچانے اور ایف آئی آر کے اندراج کے لیے ہدایات دینے تک محدود ہیں۔حمزہ شفقات نے کہا کہ اس اقدام کے تحت نہ کسی عدالتی کارروائی کا انعقاد کیا جائے گا، نہ کسی قسم کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی اور نہ ہی انتظامی افسران براہِ راست تفتیش میں مداخلت کریں گے اس فیصلے کا مقصد عوام کو شکایات کے ازالے کے لیے آسان اور شفاف راستہ فراہم کرنا ہے، اور کسی بھی صورت میں عدلیہ کی خودمختاری یا تفتیشی عمل پر اثر انداز نہیں ہوگا۔
Load/Hide Comments


