تربت، انتظامیہ کی یقین دہانی پر لاپتا افراد کے لواحقین نے سی پیک شاہراہ پر دھرنا ختم کردیا

تربت (بیورو رپورٹ) تجابان کے مقام پر سی پیک شاہراہ 5 روز کے بعد بحال، ایس ایس پی کیچ زوہیب محسن کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کردیا گیا۔ تجابان کے مقام پر 4 لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے دئیے گئے احتجاجی دھرنا کے بعد اتوار کی شام دھرنا ختم کرکے ٹریفک بحال کردیا گیا۔ مظاہرین نے ایس ایس پی کیچ زوہیب محسن اور ڈی ایس پی شیر جان کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا، جس سے تربت کوئٹہ شاہراہ پر ٹریفک بحال ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں