بدامنی، جرائم اور اغوا برائے تاوان کی بڑھتی وارداتوں کیخلاف کیچ بار کا 5 جنوری کو عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان

تربت (بیورو رپورٹ) کیچ بار ایسوسی ایشن نے بدامنی، اغوا برائے تاوان، چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف احتجاجاً 5 جنوری کو ضلع بھر میں عدالتی کارروائیوں کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ کیچ بار ایسوسی ایشن کے صدر مجید شاہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وکلاءکسی بھی عدالتی کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کیچ بار ایسوسی ایشن، آل پارٹیز کیچ کی جانب سے 5 جنوری کو نکالی جانے والی احتجاجی ریلی کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ صدر کیچ بار نے تمام وکلاءکو ہدایت کی کہ وہ ریلی میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے پرامن احتجاج ریکارڈ کروائیں جبکہ عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ امن و امان کی بحالی کے لیے ریلی میں بھرپور شرکت کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں