31جنوری تک بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ رہے گی، محکمہ داخلہ

بلوچستان حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پابندیاں 31 جنوری تک جاری رہیں گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گہا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، اسلحے کی نمائش، منہ ڈھانپنے، جلسہ و جلوس اور ریلیاں نکالنے پر پابندی عائد ہے۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ کالے شیشے والی گاڑیوں، نان رجسٹرڈ گاڑیوں اور موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں