برطانیہ نے 16 ممالک کیلئے سفری انتباہ جاری کردیا، برطانوی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران اور مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور خطرات کے پیش نظر برطانیہ نے 16 ممالک کیلئے سفری انتباہ جاری کردیا۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ نے 16 ممالک کے لیے سفری انتباہ جاری کرتے ہوئے سیاحوں پر زور دیا ہے کہ وہ چھٹیاں مناتے ہوئے اضافی احتیاط اختیار کریں۔ دفتر خارجہ کی ہدایت کے مطابق ایران میں ملک گیر مظاہرے، تہران میں پرتشدد کریک ڈاﺅن اور امریکہ کے ساتھ بڑھتے ہوئے تناﺅ کے باعث خطرات بڑھ گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ کی جانب سے قبرص، مصر اور دبئی سمیت کئی مقبول تعطیلاتی مقامات میں سفر کرنے والے سیاحوں کو خاص طور پر محتاط رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس کا علاوہ فہرست میں ترکیہ، سعودی عرب، شام ، قطر، عمان، لیبیا، لبنان، کویت، عراق، اردن، بحرین، یمن اور ایران شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے