گڈانی میں ٹرانسپورٹروں کا احتجاج، کوئٹہ کراچی شاہراہ مکمل طور پر بلاک، ٹریفک کی روانی معطل، مسافر پریشان

گڈانی (نمائندہ انتخاب) گڈانی کسٹم کی کارروائی میں ایرانی سامان سے لوڈ کوچ کو تحویل میں لینے پر ٹرانسپورٹرز بپھر گئے، گڈانی موڑ پر احتجاج، کوئٹہ کراچی شاہراہ N25پر اپنی گاڑیاں کھڑی کردیں، گزشتہ کئی گھنٹوں سے گڈانی موڑ کے مقام سے کوئٹہ کراچی شاہراہ مکمل طورپر بلاک جس کی وجہ سے مسافر و مال برادراور چھوٹی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، ایمبولینس بھی پھنس گئے جس کی وجہ سے نہ صرف مسافر وں اور عام شہریوں سمیت لسبیلہ ،مکران ،اندرون بلوچستان سے کوئٹہ روٹ سے آنے لوگوں کو کافی پریشانی ومشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،روڈ بلاک میں پھنسے لوگوں نے رات آسمان تلے سردی میں گزاری ،کئی گھنٹے روڈ بلاک ہونے کے بعد گڈانی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ٹرانسپورٹرز سے مذاکرات کی کوشش کی تاہم مذاکرات ناکام ہونے پر تاحال گڈانی موڑ سے ٹریفک مکمل طور پر معطل ہے اس حوالے سے گڈانی پولیس کے مطابق گزشتہ شب گڈانی کسٹم نے ایرانی سامان سے لوڈ ایک کوچ میں طویل میں لے لیا جس کے بعد ٹرانسپورٹرز نے احتجاجاً گڈانی موڑ کے قریب اپنی گاڑیاں کھڑی کرکے شاہراہ کو بلاک کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں