صوبائی مشیر اقلیتی امور ڈاکووں کے ہاتھوں لٹنے کے بعد حکومت نے اضافی سکیورٹی فراہم کر دی ، ایس ایچ او تھانہ نوتال بھی معطل
ڈیرہ مراد جمالی ( این این ائی) نوتال گزشتہ شب صوبائی مشیر اقلیتی امور سے ڈاکووں کی لوٹ مار فرائض میں غفلت برتنے پر ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا واقعے کی اعلی سطح تحقیقات شروع کردی گئی پولیس کے مطابق نصیراباد پولیس تھانے نوتال کی حدود قومی شاہراہ پر گزشتہ شب صوبائی مشیر اقلیتی امور اور پیپلزپارٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی سنجے کمار پنجوانی کو ڈاکووں کی جابنب سے ان سے لاکھوں روپے نقدی درجنوں قمیتی موبائل اور سیکورٹی گارڈز سے سرکاری اسلحہ چھینے کے واقعے کا ڈی آئی جی پولیس نصیراباد نے سخت نوٹس لیتے ہو فرائض میں کوتاہی اور غفلت برتنے پر ایس ایچ او پولیس تھانہ نوتال انسپکٹر روشن خان کانسی کو معطل کرکے واقعے کی اعلی سطحی تحقیقات کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں
دوسری جانب صوبائی مشیر اقلیتی امور ڈاکووں کے ہاتھوں لٹنے کے بعد حکومت بلوچستان نے انکو مذید اضافی سکیورٹی فراہم کر دی محکمہ پولیس ہوم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق گزشتہ شب ڈاکووں کے ہاتھوں لٹنے والے صوبائی مشیر اقلیتی امور سنجے کمار پنجوانی کی سکیورٹی میں مذید اضافہ کر دیا گیا ہے


