بلوچستان بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ، متعدد مقامات پر مرکزی شاہراہیں بند، کوئٹہ سمیت بیشتر اضلاع میں موبائل فون انٹر نیٹ سروس معطل

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان میں گزشتہ روز حملوں کے باعث سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی جبکہ موبائل فون انٹر نیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی، متعدد مقامات پر مرکزی شاہراہیں بند، سیکورٹی ذرائع کے مطابق امن و امان بحال کرنے کے لیے کوئٹہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں میں پولیس اور سیکورٹی اہلکار تعینات ہیں۔ دوسری جانب کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس دوسرے روز بھی معطل ہے، بلوچستان میں سیکورٹی صورتحال کے باعث متعدد شاہراہیں ٹریفک کیلئے بند، ذرائع کے مطابق پنجاب کو بلوچستان سے ملانے والی ڈی آئی خان لورالائی قومی شاہراہ سیکورٹی وجوہات کے باعث ٹریفک کے لیے بند ہے، کوئٹہ سے تافتان جانے والی قومی شاہراہ نوشکی کے مقام پر بند ہے، جیکب آباد کوئٹہ شاہراہ بولان کے مقام سے آج صبح عام ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے، کوئٹہ کراچی شاہراہ بھی عام ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں