ڈھاڈر کے نواحی علاقے مشکاف سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ، پولیس ذرائع

کوئٹہ (آن لائن) ضلع کچھی کے صدرمقام ڈھاڈر کے نواحی علاقے مشکاف ریلوے اسٹیشن کے قریب سے 3 افراد کی گولیاں لگی لاشیں برآمد۔ گزشتہ روز بولان کے علاقے مشکاف ریلوے اسٹیشن کے قریب سنسان علاقے سے 3 نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہیں، اطلاع ملنے پر مقامی انتظامیہ، پولیس اور سیکورٹی فورسز کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، انہوں نے لاشیں تحویل میں لیکر ڈھاڈر ہسپتال منتقل کردیں، بتایا جاتا ہے کہ ملنے والی لاشوں پر گولیوں کے نشان ہیں، تا حال واقعہ کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد شناخت کےلئے مردہ خانے میں رکھ دی گئیں

اپنا تبصرہ بھیجیں