کوئٹہ سے 6 روز بعد بحال ہونیوالی ٹرین سروس ایک بار پھر معطل سیکورٹی کلیئرنس کے بعد ریل آپریشن بحال کیا جائیگا، ریلوے حکام
کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان میں بڑھتے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر صوبے بھر میں ہائی الرٹ نافذ کردیا گیا، 6روز بعد بحال ہونے والی ٹرین سروس ایک بار پھر معطل کردی گئی، ریلوے حکام کے مطابق ٹرین سروس کی معطلی کے سبب مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور سیکورٹی کلیئرنس کے بعد ہی ٹرین آپریشن دوبارہ بحال کیا جائے گا، کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ سخت جبکہ اہم تنصیبات اور حساس مقامات کی سیکورٹی مزید بڑھا دی گئی جبکہ صوبے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بحال کر دی گئی ہیں
Load/Hide Comments


