اپوزیشن جماعتیں صرف جھوٹا پروپیگنڈا کرتی ہیں، بلوچستان کے عوام نے نام نہاد ہڑتال کو مسترد کردیا، علی مدد جتک

اپوزیشن جماعتیں صرف جھوٹا پروپیگنڈا کرتی ہیں، بلوچستان کے عوام نے نام نہاد ہڑتال کو مسترد کردیا، علی مدد جتک
کوئٹہ (این این آئی) پیپلز پارٹی کے رہنما صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے عوام نے اپوزیشن جماعتوں کی ہڑتال کومسترد کیا، کاروباری مراکز اور شاہراہیں کھلی رہیں ۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک وڈیو بیان میں کہی۔ حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے باشعور اور غیرت مند عوام نے اپوزیشن جماعتوں کی اپنے مفادات کے لیے کی گئی نام نہاد ہڑتال کو یکسر طور پر مسترد کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے خود سریاب، کوئٹہ شہر سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کیا کاروباری مراکز کھلے رہے ، سڑکوں پر ٹریفک بھی بحال تھی عوام اپوزیشن کے ساتھ نہیں اپوزیشن جماعتیں صرف جھوٹا پروپیگنڈا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو معلوم ہے کہ ہڑتالیں انکے مفاد میں نہیں بلکہ صرف اپنی کرسیوں کے لیے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے