حب میں ٹریفک حادثہ، روزنامہ انتخاب کے بیورو چیف عزیز لاسی جاں بحق، 4 افراد زخمی ہوگئے
حب (ویب ڈیسک) حب میں ٹرک اور دو کار وں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، شدید زخمیوں کو کراچی ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا، حادثہ میں جاں بحق ہونے والے حب کے سینئر صحافی، روزنامہ انتخابات کے بیورو چیف اور لسبیلہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری عزیز لاسی ہیں
Load/Hide Comments


