مستونگ جیل سے فرار ہونے والے 6 قیدیوں نے رضاکارانہ گرفتاری دیدی
مستونگ جیل سے 31 جنوری کو فرار ہونے والے چھ قیدیوں نے دوبارہ خود کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کرتے ہوئے رضاکارانہ طور پر گرفتاری دے دی ہے، ذرائع کے مطابق قیدیوں نے متعلقہ حکام سے رابطہ کرنے کے بعد خود کو پیش کیا، جس کے بعد انہیں تحویل میں لے لیا گیا۔ سیکورٹی اداروں نے قیدیوں سے تفتیش کا عمل شروع کر دیا، جبکہ فرار کے واقعے سے متعلق مختلف پہلوو¿ں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے، واضح رہے کہ 31 جنوری کو مستونگ جیل سے قیدیوں کے فرار کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تلاش اور گرفتاری کے لیے کارروائیاں تیز کر دی تھیں
Load/Hide Comments


