ایرانی حکام کا دیسی ساختہ بم بنانے کی ورکشاپ پر چھاپہ، 2 افراد گرفتار، دھماکہ خیز مواد تحویل میں لے لیا، ایرانی سرکاری میڈیا
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی حکام کا مسجد سلیمان میں دیسی ساختہ بموں کی ورکشاپ کا چھاپہ، ایران کے سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے جنوب مغربی ایران کے شہر مسجد سلیمان میں دیسی ساختہ بم بنانے کے لیے استعمال ہونے والی ایک ورکشاپ پر چھاپہ مارا، اطلاعات کے مطابق آپریشن کے دوران دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا، سیکورٹی حکام نے بتایا کہ مشتبہ افراد کے ٹھکانے کی تلاشی کے نتیجے میں تقریباً 15 کلو گرام نائٹریٹ پر مبنی دھماکہ خیز مواد، ایک ہینڈ گن، گولہ بارود کے ساتھ ایک شکاری رائفل، دو کلو گرام پیلٹس اور بم بنانے میں استعمال ہونے والے مختلف آلات برآمد ہوئے، ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں
Load/Hide Comments


