مستونگ، نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ بیٹی سمیت زخمی

مستونگ: مستونگ کلی دتو میں نامعلوم نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے شہید نواب غوث بخش میموریل ہسپتال کے سیکیورٹی گارڈ مجید ساسولی اور ان کی کمسن بیٹی شدید زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے گھر پہ دستک دیا جیسے ہی وہ باہر نکلے پہ حملہ آوروں نے اچانک فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں دونوں باپ بیٹی کو گولیاں لگیں۔اور حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے

اپنا تبصرہ بھیجیں