ڈھاڈر، مسلح افراد کا پولیس تھانے پر حملہ، چار اہلکار زخمی، ایک جان کی بازی ہار گئے

ڈھاڈر (این این آئی) پولیس کے مطابق ضلع کچھی کے علاقے ڈھاڈر میں پولیس تھانے پر مسلح افراد کی فائرنگ اور دستی بم سے حملہ میں ایک اہلکار شہید جبکہ چار زخمی ہوگئے ، مسلح افراد نے پولیس تھانے کے سامنے کھڑی پولیس کے متعدد گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا۔پولیس حکام کے مطابق جمعہ کی شب مسلح افراد نے ضلع کچھی کے علاقے ڈھاڈر میں مسلح افراد نے پولیس تھانے پر حملہ کیا اور دستی بم پھینکے اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار صوبہ خان شہید جبکہ چار زخمی ہوگئے مسلح افراد نے پولیس تھانے کے سامنے کھڑی پولیس کی گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں