سیاسی کارکنوں کی عدم رہائی کیخلاف 13فروری کو کوئٹہ شہر میں احتجاجی مظاہرہ وجلسہ ہوگا، تحریک تحفظ آئین پاکستان

کوئٹہ( این این آئی) تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس پشتونخوامیپ کے صوبائی صدر عبدالقہار خان ودان کے زیر صدارت پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میںمنعقد ہوا۔ اجلاس میںپاکستان تحریک انصاف ، مجلس وحدت المسلمین اور مرکزی انجمن تاجران کے صدر ویگر رہنماﺅںنے شرکت کی۔ اجلاس میں 8فروری 2026کے پر امن کامیاب پہیہ جام وشٹر ڈاﺅن ہڑتال کے دوران راہ چلتے شہری اور سیاسی جمہوری کارکنوں کی غیر قانونی گرفتاری ، انہیں جیل میں حبس بیجا میں رکھنے ، انسانی ،بنیادی سہولیات سے محروم رکھ بدترین مجرمانہ سلوک ورویہ اختیار کرنے، مذاکراتی کمیٹی کے ساتھ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے ناروا رویہ اور طرز عمل کو زیر غور لا یا گیا ۔ اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے اپنے وعدوں سے انحراف پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ اجلاس میںفیصلہ کیا گیا کہ سیاسی جمہوری کارکنوں کی عدم رہائی اور ان کے ساتھ جاری بد ترین امتیازی سلوک کے خلاف 13فروری بروز جمعہ کو کوئٹہ شہر میں احتجاجی مظاہرہ وجلسہ ہوگا۔ اور تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ احتجاج کی بھرپور تیاری کرے اورتمام سیاسی جمہوری پارٹیوں ، جمہوریت پسند عوام سے پر امن احتجاج میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا تحریک تحفظ آئین پاکستان کے مذاکراتی کمیٹی سے انکارکی روش اور جمہوری روایت کو پائمال کرنے کے اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ 13فروری کو تحریک تحفظ آئین پاکستان کا احتجاج پر امن ہوگا اور جمہوری احتجاج کا راستہ روکنے پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی ذمہ دار ضلعی انتظامیہ اورمسلط حکومت پر عائد ہوگی ۔ اجلاس میں تحریک انصاف کے سابق ڈویژن جنرل سیکرٹری سلام آغا ایڈووکیٹ، صوبائی سینئر نائب صدر سید صادق آغا،ڈویژنل صدر عارف خان کاکڑودیگر اراکین، مجلس وحدت المسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل حاجی غلام حسین اخلاقی ، رابطہ سیکرٹری فرید احمد ، مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم کاکڑ، سینئر نائب صدر حضرت علی ، نائب صدر سید محمد جان آغا درویش، پشتونخوامیپ کے مرکزی سیکرٹری عبدالحق ابدال،صوبائی سینئر نائب صدر وضلع کوئٹہ کے سیکرٹری سید شراف آغا، صوبائی آفس سیکرٹری ملک عمر کاکڑ، نصیب اللہ نیازی ، عصمت کاکڑ، نعیم پیر علیزئی ودیگر اراکین نے شرکت کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے