ڈپٹی کمشنر نوشکی نے بدامنی کے حالیہ واقعات میں جاں بحق افراد کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کیے

نوشکی (آن لائن)ڈپٹی کمشنر نوشکی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے حالیہ دہشت گردی میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین میں گورنمنٹ آف بلوچستان کی جانب سے منظور شدہ امدادی چیک تقسیم کیے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گورنمنٹ آپ کے غم میں برابر شریک ہے اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالی شہدا کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے

اپنا تبصرہ بھیجیں