1970ءسے پہلے بلوچستان کا وجود نہیں تھا، یحییٰ خان سے غلطی ہوئی انہوں نے 42 فیصد ملکی حصے کو بلوچستان کا نام دیا، فواد چودھری
سابق وفاقی وزیر چودھری فواد حسین نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ ایکس پر پوسٹ کیا ہے کہ 27 مارچ 1948ءمیں جو معاہدہ ہوا اس میں بلوچستان کہاں تھا، بلوچستان کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں تھا کیونکہ بلوچستان 1970ءسے پہلے موجود ہی نہیں تھا، یہ تو 1970 میں یحییٰ خان حکومت کا بلنڈر تھا کہ پاکستان کے 42 فیصد رقبے کو ایک صوبہ بنا دیا جس کی انتظامی طور پر کوئی تک نہیں بنتی تھی، اب بھی اس علاقے کو اصل حیثیت میں بحال کرنا اسی فیصد مسئلے کا حل ہے
Load/Hide Comments


