اگر ایران کے ساتھ معاہدہ طے نہ پایا تو امریکا کو انتہائی سخت اقدام کرنا پڑے گا، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ مشرقِ وسطیٰ میں دوسرا طیارہ بردار بحری جہاز بھیجنے پر غور کر رہے ہیں۔اسرائیلی میڈیا کو دیے گئے انٹرویوز میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران کے ساتھ معاہدہ طے نہ پایا تو امریکا کو ’انتہائی سخت اقدام‘ کرنا پڑے گا۔ اسرائیل کے چینل 12 کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ ’یا تو ہم معاہدہ کریں گے یا پھر ہمیں بہت سخت قدم اٹھانا ہوگا‘۔ٹرمپ نے چینل 12 اور امریکی ویب سائٹ ایکسیوس کو بتایا کہ وہ مشرقِ وسطیٰ میں دوسرا طیارہ بردار بحری جہاز بھیجنے پر بھی غور کر رہے ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق ایشیا میں موجود یو ایس ایس جارج واشنگٹن اور امریکا کے مشرقی ساحل پر موجود یو ایس ایس جارج ایچ ڈبلیو بش طیارہ بردار جہاز اس حوالے سے ممکنہ امیدوار ہیں تاہم دونوں کو مشرقِ وسطیٰ پہنچنے میں کم از کم ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے