رکن اسمبلی عادل خان بازئی بالکل خیریت سے ہیں انہیں کینسر سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، ترجمان

کوئٹہ(این این آئی)رکن قومی اسمبلی عادل خان بازئی کے ترجمان نے کہا ہے کہ رکن اسمبلی عادل خان بازئی بالکل خیریت سے ہیں انہیں کینسر سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ الحمد اللہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ملک عادل خان بازئی بالکل خیریت سے ہیں انہیں لیپوما((Lipoma تھا جو کہ ایک بے ضرر چربی کی گلٹی ہوتی ہے، اس کا کامیاب علاج ہو چکا ہے اسے غلطی سے Lymphoma لیمفوما (کینسر) سمجھ لیا گیا تھا جو درست نہیں تھا۔ترجمان نے کہا کہ تمام احباب کا محبت اور دعاو¿ں پر دل سے شکرگزار ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے