ہمارا احتجاج پرامن ہے، عمران خان کی اسپتال منتقلی کونسا ایسا مطالبہ ہے کہ آپ نے سول مارشل لاء لگا دیا، محمود اچکزئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ عمران خان کو علاج کیلئے الشفاءاسپتال منتقل کیا جائے، یہ کونسا ایسا مطالبہ ہے جس پر یہ سول مارشل لاءلگا دیا گیا ہے؟ ساری سڑکیں بند اور سب کہہ رہے ہیں کہ ہمیں حکم ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہمارا دھرنا پرامن ہوگا، بانی پی ٹی آئی سے ان کے ذاتی معالج اور فیملی کی ملاقات کروائی جائے، محمود خان اچکزئی نے کہا پہلے مجھے بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بہتر ہے، ملک میں اچھے ڈاکٹرز موجود ہیں ان کا علاج کروانا چاہتے ہیں، اس معاملے کو الجھائے بغیر حل کی طرف بڑھنا چاہیے
Load/Hide Comments


