اگر عمران خان کو فوری طور پراسپتال منتقل نہیں کیا گیا تو پوری قوم سڑکوں پر ہوگی، تحریک انصاف بلوچستان
کوئٹہ : عمران خان کی انکھ کو جان بوجھ خراب کیا و خراب کیا جارہا ھے عمران خان کی ایک انکھ کی بنیائی متاثر ہونے پر پوری قوم صدمے میں ھے عمران خان کو انکھ کے بہتر علاج ایمرجسنی بنیادوں پر ہسپتال منتقل کیا جائے بیرسٹر صفدر کی سپریم کورٹ میں جمع شدہ رپورٹ کے مطابق عمران خان کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ھے اگر عمران خان کو فوری طور پر ھسپتال منتقل نہیں کیا گیا تو پوری قوم سڑکوں پر ہوگی پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر داود شاہ کاکڑ ، نوابزادہ شریف جوگیزئی ، کوئٹہ ڈویڑن صدر عارف کاکڑ ، ڈسٹرکٹ کوئٹہ صدر زین العابدین خلجی ، ملک فیصل دہوار ، سید میر علی اغا ، باری بڑیچ ، نواب خان دومڑ ، عمران حسین ہزارہ ، ایڈوکیٹ سلام اغا ، ایڈوکیٹ عبدلاحکیم زرین ، ایڈوکیٹ گل اکبر دومڑ اور دیگر نے اپنے مزمتی بیان میں کہا کہ عمران خان کو ناحق پابند سلاسل رکھ کر ان پر جان بوجھ ظلم و ستم ڈھائے جارہے جسکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ بیرسٹر صفدر کیجانب سے عمران خان کے حوالے سے سپریم کورٹ میں جمع شدہ رپورٹ میں ہوشربا انکشافات کیے ہیں جس سے صاف ظاہر ہوتا ھے کہ عمران خان کی انکھ جان بوجھ ضائع کی جار ہی ھے اور انکی جان کو شدید خطرات ھے پس پردہ قوتیں و نام نہاد حکومت عمران خان کو ڈیل کے لئے مجبور کر رہے ہیں لیکن مرد مجاہد عمران خان چھٹان کی طرح ڈٹے ہوئے ہیں عمران خان کو علاج کے لئے فوری طور پر ھسپتال منتقل کیا جائے بصورت دیگر پوری قوم سڑکوں پر ہوگی اور پاکستان جام کردینگے


