قلعہ عبداللہ، کلی میزئی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے بچے سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس
قلعہ عبداللہ( آئی این پی )ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے کلی میزئی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے بچے سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق جمعرات کے روز ضلع قلعہ عبداللہ کے کلی میزئی میںمسلح افراد سیدسعداللہ آغا پر اندھا دھند فا ئرنگ کی جس کے نتیجے میں موقع گو لیاں لگنے سے وہ موقع پر جاں بحق جبکہ راہگیر بچہ عتیق اللہ شدید زخمی ہوگیازخمی بچے کو تشویشناک حالت میں مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میںزخموں کی تا ب نہ لا کر چل بسا ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئےنعشوں کو ضابطے کی کا رروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
Load/Hide Comments


