امریکا نے صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو غیر قانونی حراست میں لیا، فوری رہا کیا جائے، وینزویلا کا مطالبہ

کاراکاس (مانیٹرنگ ڈیسک) وینزویلا نے سخت الفاظ میں صدر نیکولس مادورو اور ان کی جماعت کے کارکنان کی رہائی کا فوری مطالبہ کیا ہے۔ وینزویلا کے وزیر خارجہ ایوان گل نے اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں اپنے بیان میں کہا ہے کہ مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلورس کو ریاست ہائے متحدہ امریکا نے غیر قانونی طور پر حراست میں لیا، انہیں اب فوراً رہا کیا جانا چاہیے۔ ایوان گل نے امریکی کارروائی کو ’سیاسی آپریشن‘ قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ 3 جنوری کو امریکی فورسز کی مداخلت میں سیکڑوں شہری ہلاک ہوئے اور مادورو کو زبردستی گرفتار کیا گیا جو ایک آئینی صدر ہیں۔ واضح رہے کہ مادورو اور ان کی اہلیہ نیویارک میں امریکی عدالت میں منشیات اسمگلنگ اور دیگر الزامات پر مقدمے کے منتظر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے