نوشکی میں بینکوں کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، رمضان کے پیش نظر اوقات کار بحال کیے جائیں، عوامی حلقے

نوشکی (ویب ڈیسک) نوشکی میں شہریوں نے رمضان المبارک کے دوران بینکوں کے اوقات کار بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اکتیس جنوری کی کشیدہ صورتحال کے واقعے کے بعد کلیرنس کے لیے بینک بند کیے گئے تھے، جس کے باعث ملازمین، پنشنرز اور کاروباری افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بینک بند ہونے کی وجہ سے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی متاثر ہوئی ہے، جس سے گھروں میں خورد و نوش اور گھریلو سامان کی کمی پیدا ہو گئی ہے۔ کئی ملازمین معاشی پریشانی کا شکار ہیں اور بچوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ متاثرین نے اپیل کی ہے کہ رمضان المبارک کے دوران فوری طور پر بینک عوام کے لیے کھولے جائیں تاکہ ملازمین اور پنشنرز کو ریلیف مل سکے اور وہ سکون کے ساتھ رمضان گزار سکیں۔ شہریوں نے حکومت بلوچستان اور وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا نوٹس لے کر بینکوں کی بحالی کو یقینی بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے