قائمہ کمیٹی کا اجلاس بلوچستان میں زرعی پیداواری منڈیوں سے متعلق بل 2025ء پر تفصیلی غور
کوئٹہ (یو این اے) قائمہ کمیٹی برائے زراعت کا اجلاس جمعہ کو چیئرمین کمیٹی ہدایت الرحمن بلوچ کی زیر صدارت بلوچستان صوبائی اسمبلی کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں کمیٹی اراکین زابد علی ریکی، عبدالمجید بادینی اور سید ظفر علی آغا کے علاوہ سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ، اسپیشل سیکرٹری اسمبلی عبدالرحمن اور محکمہ زراعت و محکمہ قانون کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران بلوچستان میں زرعی پیداواری منڈیوں سے متعلق بل 2025 پر تفصیلی غور کیا گیا۔ بل کا مقصد صوبے میں زرعی پیداوار کی مارکیٹنگ کے نظام کو بہتر بناناموثر ضابطہ کاری کو یقینی بنانا اور مارکیٹنگ کے جدید و منظم ڈھانچے کی تشکیل ہے۔کمیٹی اراکین کی جانب سے مختلف تجاویز اور آرا پیش کی گئیں۔ تفصیلی غور و خوض کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ مذکورہ بل کو آئندہ اجلاس میں مزید بحث کے لیے پیش کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments


