ڈیگاری واقعہ، پراسیکیوشن کا گواہ پیش نہ ہو سکا، مقدمے میں نامزد مزید 9 ملزمان نے عبوری ضمانت حاصل کرلی
کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ کے نواحی علاقے ڈیگاری میں خاتون سمیت دو افراد کے قتل کے کیس کی سماعت میں پراسیکیوشن کا گواہ پیش نہ ہو سکا۔ ہفتہ کو ایڈیشنل سیشن جج کی عدات میں ڈیگاری میں مبینہ طور پر غیر ت کے نام پر عورت سمیت دو افراد کے قتل کے کیس کی سماعت ہوئی ۔ سماعت میں ملزم سردار شیر باز ساتکزئی عدالت میں پیش ہوئے تاہم پراسیکیوشن کا گواہ پیش نہ ہو سکاجبکہ ایف آئی آر میں نامزد مزید 9 ملزمان نے عبوری ضمانت حاصل کر لی ۔ بعدازاں عدالت نے سماعت کو 7 مارچ تک کیلئے ملتوی کردیا۔ ملزمان کی طرف سے تاج محمد مینگل ایڈووکیٹ ، اقبال ساتکزئی ایڈووکیٹ ، جہانزیب مصطفی مینگل ایڈووکیٹ اور یاسر حیات پیش ہوئے
Load/Hide Comments


