پنجگور، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل
پنجگور(نمائندہ انتخاب)پنجگور کے علاقہ وشبود میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقہ وشبود میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے مختار ولد خیر جاں نامی شخص جان بحق ہوگئے۔۔ قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکا پولیس ذرائع کے مطابق ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردیا گیا۔۔
Load/Hide Comments


