کوئٹہ، مغربی بائی پاس پر مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، ملزم کی فائرنگ سے ایک اے ایس ائی سمیت تین اہلکار زخمی ہوگئے، پولیس

کوئٹہ (این این آئی )کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ملزم کی فائرنگ سے ایک اے ایس ائی سمیت تین اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر گذشتہ روز موٹرسائیکل چھینے کی واردات کے دوران مسلح ڈاکووں کی فائرنگ سے سہیل احمد جان بحق جبکہ اسکا ساتھی زخمی ہوگیا تھا، اس واقعہ کے بعد بروری پولیس نے ملزمان کا سراغ لگا کر مغربی بائی پاس کے علاقے کلی میر وائس میں سرچ آپریشن کیا تو ملزم نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اے ایس ائی عبدالصمد، ہیڈکانسٹیبل پرویز احمد اور کانسٹیبل مظفر زخمی ہوگئے،،، پولیس کی فائرنگ سے چالیس سالہ ملزم شیخ بسم اللہ ہلاک ہوگیا پولیس حکام کے مطابق شیخ بسم اللہ افغان باشندہ ہے اور موٹرسائیکل چھینے اور ڈکیٹیوں کی وارداتوں میں ملوث رہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں