ڈیرہ بگٹی، سوئی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دوا فراد قتل

ڈیرہ بگٹی (این این آئی)ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قربان چکرانی بگٹی جاں بحق ہو گئے۔واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جبکہ مقتول کی لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی


دوسرا واقعہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں کچھی کینال شاخ نمبر 4 کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے شاکل ولد دینو، قوم کدانی (دیناری) کو قتل کر دیا۔ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جبکہ مقتول کی لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، تاہم ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں