امریکی سیکریٹری کامرس نے پاکستان میں آئی ٹی، مائننگ، معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں دلچسپی کا اظہارکیا، وزارت خزانہ

ویب ڈیسک : امریکا نے پاکستان میں آئی ٹی، مائننگ، معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے جبکہ بڑے منصوبوں میں سرمایہ کاری پر مزید روابط جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔وفاقی وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی دورہ واشنگٹن میں امریکی سیکریٹری کامرس ہاورڈ لٹنک سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں دونوں رہنماو¿ں نے ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ آئی ٹی، مائننگ، معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔وفاقی وزارت خزانہ نے بتایا کہ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا، یو ایس پاکستان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فورم 31 مارچ 2026 کے انعقاد کو سراہا گیا۔مزید بتایا گیا کہ فورم میں دونوں ممالک کی معروف کمپنیوں اور وزارتی سطح کی شرکت متوقع ہے اور وزیر خزانہ کی امریکی محکمہ تجارت کے فورم میں شرکت کا امکان ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور امریکا کے درمیان بڑے منصوبوں میں سرمایہ کاری پر مزید روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے