سوراب، گدر کلغلی کے مقام پر ٹائر برسٹ ہونے سے پیک اپ گاڑی الٹ گئی، بچوں سمیت 10 افراد زخمی
گدر(نمائندہ انتخاب)تحصیل گدر کلغلی کے مقام پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں پیک اپ گاڑی کا ٹائر اچانک برسٹ ہونے سے گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی حادثے کے نتیجے میں بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے تین زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے اطلاعات کے مطابق حادثے کے فورا بعد مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی تشویشناک حالت کے پیشِ نظر متعدد زخمیوں کو مزید علاج کے لیے خضدار ریفر کر دیا گیا زخمیوں میں شامل تین افراد کی شناخت درج ذیل ہے محمد فیصل ولد عبد الطیف، قوم میراجی مینگل، سکنہ کلی میراجی گدر غازی خان ولد قادر بخش، قوم میراجی مینگل، سکنہ کلی میراجی گدر شکیلہ بنت عبد الکریم، سکنہ کلی میراجی گدر عینی شاہدین کے مطابق گاڑی میں مردوں اور بچوں کی بڑی تعداد سوار تھی اور ٹائر برسٹ ہونے کے باعث ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا


