وادی تیراہ میں مبینہ مارٹر گولے گرنے سے4 شہری جاں بحق، 3 زخمی ہوگئے، نجی ٹی وی
ویب ڈیسک :خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں مبینہ مارٹر گولے گرنے 4 شہری جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سیکورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ ضلع خیبر کی وادی تیراہ کے علاقہ چاپری میں نامعلوم سمت سے فائر کیے گئے مارٹر گولے مقامی آبادی پر گرنے کے نتیجے میں 4 شہری جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے ۔ مارٹر شیلنگ کے دوران ایک گولہ مسافر پک اپ پر آ گرا، جس کے باعث 2 بچوں سمیت 4 مقامی افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، زخمی ہونے والے افراد کو ڈوگرہ اسپتال منتقل کیا گیا جنہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ وادی تیراہ میں مذکورہ واقعہ عین افطاری کے وقت پیش آیا جاں بحق افراد کی شناخت مہران خان، منتظر آفریدی، خوگئی اور اکومت کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق علاقہ چاپری سے بتایا جاتا ہے، زخمیوں کو مزید علاج کے لیے پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔
تاہم دوسری جانب واقعے کیخلاف باڑہ چوک خیبر میں لاشیں رکھ کر دھرنا جاری ہے


