پی بی 36 قلات کے 7 حلقوں میں دوبارہ پولنگ 10 مارچ کو ہوگی، ڈپٹی کمشنر نے بطور ڈی آر او حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان صوبائی اسمبلی کے حلقہ PB-36 قلات کے سات (7) پولنگ اسٹیشنوں پر 10 مارچ 2026ءکو دوبارہ پولنگ کرائی جائے گی۔ اس سلسلے میں صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان علی اصغر سیال نے آج ڈپٹی کمشنر قلات منیر احمد درانی سے بطور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر (DRO) حلف لیا۔ اس موقع پر صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نے کہا کہ دوبارہ پولنگ کے شفاف، غیر جانبدار اور منصفانہ انعقاد کے لیے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان قلات میں تعینات افسران کی تربیت، انتخابی مواد کی بروقت فراہمی اور دیگر انتظامی و سیکورٹی تیاریوں کے حوالے سے جامع اقدامات کر رہا ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور متعلقہ محکموں کے تعاون سے عوام کو آزادانہ، شفاف اور پرامن ماحول میں اپنے حق رائے دہی کے استعمال کا مکمل موقع فراہم کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے