سیکورٹی حوالے سے پاکستان کی شکایت جائز، افغانستان کی خودمختاری اور داخلی مشکلات کا احترام بھی ضروری ہے، یکطرفہ عسکری مہم جوئی مسئلے کا حل نہیں، فوری جنگ بند کی جائے، مولانا فضل الرحمن

اسلام آبادب (ویب ڈیسک) جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پاکستان اور افغانستان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی کے حوالے سے پاکستان کی شکایت جائز ہیں جبکہ افغانستان کی خودمختاری اور داخلی مشکلات کا احترام بھی ضروری ہے۔ جذباتی رویے دونوں ممالک کیلئے پیچیدگیوں میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں، دوطرفہ مفادات ،قابل اعتماد سیکورٹی فریم ورک اور بین الاقوامی مسلمہ ضابطوں کو بروئے کار لایا جائے، سفارتی مہم جوئی مسئلہ کا پائیدار حل تلاش کرسکتا ہے، یکطرفہ عسکری مہم جوئی مسئلے کا حل نہیں بلکہ مزید پیچیدگی کا سبب بنے گا، دونوں ممالک سے تحمل برداشت اور ذمہ دارانہ رویوں کو اپناتے ہوئے فوری جنگ بندی کی اپیل کرتے ہیں، دونوں ممالک کے خیرخواہ اور خطے میں امن کے خواہاں ممالک سے پرامن سفارتی مداخلت کی توقع رکھتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے