پاکستان کے فضائیہ نے کابل، قندھار اور پکتیا میں ملٹری تنصیبات کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا، سرکاری ٹی وی
پاکستان کے سرکار ٹی وی کے مطابق افواج پاکستان نے افغان طالبان رجیم کی کابل، قندھار اور پکتیا میں اہم ملٹری تنصیبات کو مؤثر فضائی حملوں میں نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔ پی ٹی وی کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ تازہ ترین فضائی حملوں کے دوران کابل میں 2بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ جبکہ قندھار میں فضائی حملے کے دوران ایک کور ہیڈ کوارٹر اور ایک بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کو تباہ کر دیا گیا،پاک فضائیہ کے فضائی حملوں کے دوران قندھار میں ایمونیشن ڈیپو اور لاجسٹک بیس بھی تباہ کردیا گیا ۔
Load/Hide Comments


